خانیوال سے لڑکی بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

May 22, 2020

خانیوال کے قریب سے اغواء کی جانے والی لڑکی بازیاب، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میںموجود ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر موٹر وے پولیس کی جانب سے کار کا تعاقب کیا گیا اور ملزمان کو رکنے پر مجبور کیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ملزمان نے کار میں موجود لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر رکھا تھا اور وہ اسے ملتان لے جارہے تھے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کاکہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لیےلڑکی اور ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔