وزیراعظم کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

May 22, 2020

وزیراعظم کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پر شدید دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کراچی جارہے ہیں، ان سے رابطےمیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروں کے نام

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوری طور پر انکوائری شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر محفوظ

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔