جامعہ کراچی میں شکیل فاروقی سمیت کئی اہم اساتذہ رواں برس ریٹائر ہونگے

May 23, 2020

کراچی ( سید محمد عسکری ) جامعہ کراچی میں رواں سال ڈاکٹر شکیل فاروقی، ڈاکٹر اختر بلوچ، ڈاکٹر عابد حسنین، ڈاکٹر سلیم شہزاد، ڈاکٹر ارشد اعظمی سمیت کئی اہم اساتذہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر شکیل فاروقی 1984 میں جامعہ کراچی کی طلبہ یونین کے آخری منتخب صدر تھے اسی سال 9 فروری کو ملک بھر میں طلبہ یونین پر عائد پاپندی لگادی گئی بعدازاں شکیل فاروقی جامعہ کراچی کے شعبہ جینیات سے بحیثیت منسلک ہوگئے اور اب 19 جولائی کو طلبہ یونین بحالی کا خواب سجائے جامعہ کراچی سے رخصت ہوجائیں گے۔ شعبہ معاشیات کے پروفیسر خالد مصطفی 24 مئی، ڈین آف سائنس اور حیوانیات کے پروفیسر ارشد اعظمی 20 جولائی، سابق مشیر امور طلبہ اور شعبہ نباتیات کے پروفیسر انصر رضوی 26جون، رجسٹرار اور شعبہ زراعت کے ٹی ٹی ایس پروفیسر سلیم شہزاد 27 اگست، شعبہ جنیات کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جامعہ کراچی کی طلبہ یونین کے آخری منتخب صدر شکیل الرحمن فاروقی 19 جولائی شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر راحت افشاں 12 جون، شعبہ معاشیات کے اسسٹنٹ پروفیسر وقار حسین 9 جولائی، فارماکولوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر تسنیم مریم ساجد، پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر اور لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ 7 اگست، شعبہ فارسی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر شہلا سلیم نوری، 11اگست ، کلینکل سائیکولوجی کی پروفیسر سیما مناف 29 ستمبر، شعبہ فوڈ سائنس کے ڈاکٹر عابد حسنین 3 نومبر، فارماکولوجی کی پروفیسر راحیلہ نج 20 دسمبر، نباتیات کی اسسٹنٹ پروفیسر روبینہ اقبال 27 دسمبر اور شعبہ ریاضیات کے اسسٹنٹ پروفیسر مشتاق احمد بھی 30 دسمبر کو جامعہ کراچی سے رخصت ہوجائیں گے۔