جائے وقوع پر کورونا ایس او پیز کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے

May 23, 2020

کراچی(ا سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے جہاز کے گرنے کے بعد جائے وقوع پر کورونا ایس او پیز کے احکامات دھرے کے دھرے رہ گئے، سول انتظامیہ کے افسران، عام شہری، ایمبولینس کے عملے، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے علاوہ سیکیورٹی عملے کے افراد بھی ان احکامات سے بے پرواہ ہوکر امدادی کاموں میں مصروف دکھائی دئیے، اکثریت کے چہروں پر ماسک اور ہاتھوں میں گلوز نہیں تھے،نہ کوئی سماجی فاصلہ تھا، رضا کار خون آلودہ زخمیوں کو گوو میں اٹھا کر ایمبولینس میں منتقل کررہے تھے۔