ڈیفنس، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

May 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 عائشہ مسجد کے قریب تیز رفتار پراڈو گاڑی نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی جسے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت شمیم دین کے نام سے ہوئی۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر پراڈو ڈرائیور کو حادثے کے فوری بعد پولیس نے پکڑ لیا تھا، بعد میں بااثر ملزم کو جانے دیا گیا۔