طیارہ حادثے پر وقار مہدی اور دیگر رہنمائوں کا اظہار رنج

May 23, 2020

کراچی(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر سندھ راشد حسین ربانی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارے حادثے کے زخمیوں کیلئے بھی دعا گو ہیں۔