ناگن چورنگی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی

May 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سرسید تھانے کی حدود ناگن چورنگی کے قریب سے ایک شخص 28سالہ علیم الدین ولد بشیر الدین کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا ۔ذرائع کے مطابق متوفی نے نشہ آور گولیوں کی زیادہ تعداد کھالی تھی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق متوفی شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔خودکشی کی وجوہ کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے ۔