فہم دین کانفرنس کا انعقاد

May 23, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی )تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جاری فہم دین کورسز کے اختتام پر مرکزی ستائیسویں سالانہ ”فہم دین کانفرنس“ کا انعقادمرکز صراط مستقیم رضائے مجتبیٰ میں کیا گیا۔ فہم دین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ انسانیت کی سب سے بڑی بھلائی اسے دین سے متعارف کروانا ہے۔ آخری اور جامع دین انسان کی تمام تر کامیابیوں کا جامع نصاب ہے۔ انسانوں کے بنائے ہوئے ضابطے انسان کو اس کمال تک نہیں پہنچا سکتے جس بلندی تک انسان کے خالق کا قانون اسے پہنچا سکتا ہے۔