2ملزمان نے جعلی دستاویزات دےکرشہری سے 50لاکھ لوٹ لئے

May 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)نصرت اقبال نےپولیس کوبتایاکہ ملزمان اقبال،رمضان نے اسے ایک مکان فروخت کیا ملزمان نے اس سے پچاس لاکھ روپے وصول کئے اور مکان کی جعلی دستاویزات اس کے حوالے کر دیں اسے بعد میں معلوم ہوا کہ مکان کسی اور شخص کی ملکیت ہے ملزمان نے دھوکہ دہی سے اسے فروخت کیا،پولیس نےمقدمہ درج کرلیاہے۔