جعلی چیک کے فراڈ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

May 23, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم انورنے 27لاکھ روپے کے جعلی چیک دینے کے فراڈ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظو رکرلی استغاثہ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزم نجیب اللہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کاروباری شراکت دار کو 27لاکھ روپے کا چیک دیا جو بائونس ہوگیاتھا جس پر ملزم کے خلاف فقیرآباد پولیس نے 13فروری 2020کو سیکشن 489 ایف کے تحت مقدمہ درج کیاملزم نے گرفتاری پر مقامی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی جو خارج ہونے پر ملزم نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جبکہ فاضل جج نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر قراردیا کہ چونکہ یہ کاروباری معاملہ ہے لہذا یہ سول کورٹ کے دائرہ کار میں آتا ہے جبکہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔