سیاسی رہنماؤں کی عید سادگی سے منانے کی اپیل

May 24, 2020

سیاسی رہنماؤں اور حکومتی شخصیات نے ملک بھر میں عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اور طیارہ حادثے کے شہدا کے سوگ میں ہم عید سادگی سے منائیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں، فوجی جوانوں اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھنا ہے۔

دوسری جانب ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے اپنے پیغامات میں کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں باہمی اختلافات ختم کر کے متحد قوم بن کر ابھرنا ہو گا اور کورونا سے مقابلہ کرنے والوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔ سب مل کر گناہوں کی معافی مانگیں اور مریضوں کیلئے خصوصی دعا کریں۔