عید پر فراہمی آب کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں، وزیر بلدیات

May 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیربلدیات وچیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے واٹربورڈ کو ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہا جائے ،عید کے پیش نظر شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ ان ہدایات کی روشنی میں منیجنگ ڈائریکٹر نے تمام چیف انجینئر ز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکیٹیوانجینئرز سے ان کے ماتحت عملے سے عید کی تعطیلات کے ایام میں ڈیوٹی شیڈول طلب کرلیئے ہیں ۔