حادثہ میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

May 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اےطیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ پی آئی اے ہیڈ آفس میں ہفتہ کی شام ادا کی گئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پی آئی اے افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی گئی ۔