ابہام نہیں، طیارے کے حادثے کی مکمل تحقیقات ضروری ہے، غوث علی شاہ

May 24, 2020

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)سنیئر مسلم لیگی رہنما وسابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے طیارہ حادثے پر شدیدرنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عید سے زند روز قبل یہ سانحہ کڑا امتحان ہے ،ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے بھرپور تعاون کیا جائے، کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ حادثے کے بعد کی جگہ پر اہل علاقہ ، پاک آرمی ،ائیر فورس وقانون نافذ کرنے والے اداروں او ر رضا کاروں نے امدادی کاموں میں جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اس سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کسی بھی آفات یا حادثے کی صورت میں لوگ اپنا انسانی فرض پوری طرح ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہے،تاکہ کوئی ابہام نہ رہے۔