وزن نہیں تو مسئلہ نہیں، عائشہ عمر کی فالوورز کو ورزش کی ہدایت

May 24, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر فٹنس کے حوالے سے کبھی پیچھے نہیں رہتیں اور ان کے متناسب سراپے کا رازچھپا ہے ورزش میں۔اداکارہ کی جانب سے کی جانے والی ایک پوسٹ نے ان کے فالوررز کی بھرپور توجہ سمیٹی جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ یہ پورا ہفتہ ان کیلئے کریزی تھا اور ہمیشہ عید سے پہلے ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ہر روز شوٹنگ پر ہوتی ہیں اور اپنی ٹرینر سحر بیگ کے ساتھ جلدی سے کچھ ورزش کرنا ممکن بنا لیتی ہیں۔عائشہ نے اپنی پوسٹ میں فالوورز کو فُل باڈی ورک آؤٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ’’عید کیلئے بہترین ہے، کچھ کیلوریز جلائیں تا کہ مزید کیلئے جگہ بن سکے،وزن نہیں تو مسئلہ نہیں۔ یہ کسی بھی وقت اور کہیں بھی کیا جا سکتا ہے‘‘۔خود کی جانے والے ورزش کے مختلف طریقوں کے نام بتاتے ہوئے عائشہ نے فالوورز کو یہ ہدایت بھی کی کہ ہر ایکسرسائز کو 2 بار کریں۔