ماہرہ خان اور اینگین التان نے ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی

May 24, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ارطغرل غازی پر مبنی تاریخی ترک ڈراما سیریل پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہے اور جب سے سرکاری ٹیلی ویژن پر اسے نشر کرنا شروع کیا گیا ہے تو اسکے مختلف کرداروں کو پاکستان بھر میں بہت سراہا جارہا ہے۔حالیہ دنوں میں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بات زیرگردش ہے کہ اس ڈرامے کے اہم کردار (ارطغرل) اینگین التان دوزیتان نے پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کے ساتھ فروری2019 میں، ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ میں کام کیا تھا۔ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ اس ایوارڈ شو کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی اور دنیا بھر کی فلم انڈسٹری کے مشاہیر کی موجودگی میں ایوارڈ حاصل کیا تھا، فلمی دنیا کے ان لوگوں میں اینگین التان دوزیتان بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ یہ ایوارڈ شو، ہر سال ہوتا ہے اور اس میں دنیائے عرب کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں کے اہم لوگوں اور فنکاروں کو ان کے کارناموں اور کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ میں اینگین التان دوزیتان نے 2019 میں بہترین انٹرنیشنل ایکٹر ایوارڈ وصول کیا تھا۔