طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان گھر کی واحد کفیل تھی

May 24, 2020

طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان گھر کی واحد کفیل تھی

لاہور(نمائندہ جنگ)کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم خان گھر کی واحد کفیل تھی اور اپنے بہن بھائیوں کی شادی کے بعد اپنی شادی کرناچاہتی تھی۔اس گھرانےکاتعلق شکرگڑہ سےہےاور کچھ عرصہ قبل یہ فیملی لاہور شفٹ ہوئی ہے، دھرم پورہ میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کا اظہار افسوس کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور انعم خان کے گھر والے غم کی تصویر بنےہوئے ہیں۔انعم خان کےوالدمسعودخان نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری بیٹی نے روزہ رکھا ہوا تھا اور وہ کہہ رہی تھی کہ واپسی پر روزہ ان کے ساتھ آکر افطار کرے گی ۔