تباہ ہونیوالے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

May 24, 2020

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں ایئر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں ایک امریکی شہری بھی موجود تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا۔