مختلف شہروں میں عید کی خریداری، احتیاط نظر انداز

May 24, 2020

کراچی (جنگ نیوز)مختلف شہروں میں عید کی خریداری، احتیاط نظر انداز ،چاند کا اعلان ہوتے ہی بڑی کاروباری مارکیٹوں، شاپنگ مالز میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی ۔ تفصیلات کےمطابق چاند کا اچانک اعلان ہوتے ہی کراچی سمیت ملک کے تقریباً تمام ہی شہروں میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا،خریداروںکے رش میں اضافہ ہونے کے باعث تاجروںودوکانداروںکے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں،بڑے کاروباری مقامات اورشاپنگ مالز میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی ہے، سڑکوں پر بھی عوام کا بے انتہا رش دیکھنے کو ملا، عید الفطر کی خریداری کےدوران دکانداروں اور شہریوں نے ایس او پیز کا کچھ خیال نہ رکھا اور سماجی فاصلے کو بھی یکسر نظر انداز کردیا۔کراچی کے طارق روڈ، بہادرآباد، گلشن کے ڈی اے، حیدری مارکیٹ، صدر، زیب النساء اسٹریٹ ، محمود کلاتھ مارکیٹ، مرشد بازار، جامع کلاتھ ، کلفٹن تین تلوار و دیگر مقامات پر کھلے عام ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھی گئی۔