فرحان قادر کلہوڑو کی نماز جنازہ گھوٹکی میں ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا

May 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طیارہ حادثے کے شکار ٹیکسٹائل ڈیزائینر انجینئر فرحان قادر کلہوڑو کی نماز جنازہ گھوٹکی میں ادا کرکے انہیں سپرد خاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے گھوٹکی کے رہائشی 25 سالہ فرحان قادر کلوڑو کی میت گھوٹکی کے قریب عادلپور میں لائی گئی جہاں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے،نماز جنازہ میں علاقے کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ، فرحان قادر کلوڑو لاہور کی ایک نجی ٹیکسٹائل ملز میں بطور انجینئر ملازمت کرتے تھے اور عید کی چھٹیاں منانے گھر آ رہے تھے کہ بدنصیب طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔