جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ،700بوتل پکڑی گئیں

May 24, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ترنول پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی شراب، الکوحل، سٹکرز،شراب کی خالی بوتلیں اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد کر لئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کرتے تھے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے سیکٹرجی تیرہ ون میں چھا پہ مار کر شراب فروش ڈیلر عامر گل کو گرفتار کرکے 700 بوتل شراب 500 لٹر الکوحل بڑی تعداد میں شراب کی خالی بوتلیں، سٹکرز اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد کرلیے ۔ ملزم عامر گل کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔