چک بیلی خان میں باپ اور سوتیلے بیٹے کاقتل

May 24, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چک بیلی خان میں فائرنگ کرکے باپ اور اس کےسوتیلے بیٹے کوقتل کردیاگیا۔تھانہ چونترہ کو ثریا کوثر بیوہ محمد امیر سکنہ ڈھوک سپارس نے بتایاکہ 25سال قبل میری پہلی شادی ندیم عباس سے ہوئی تھی جس سے میرے دو بیٹے طاہر ندیم اورکامران ندیم ہیں ۔طاہر ندیم میرے ساتھ جبکہ کامران ندیم اپنے ماموں عبدالمناف کیساتھ رہتا ہے۔ ندیم عباس سے طلاق کے بعد 16سال قبل میری دوسری شادی محمد امیرسے ہوئی جس سے ایک بیٹا سعید اور ایک بیٹی سمعیہ کوثر ہے گذشتہ روز بیٹے سعید نے کال کرکے بتایا کہ اِسلام وغیرہ نے گھر میں داخل ہوکر محمد امیر اور طاہر ندیم کو فائر مارکر قتل کر دیاہے۔بیٹی سمعیہ نے بتایا کہ اِسلام،زاہد مسلح پسٹل اور تین نامعلوم اشخاص گھر میں داخل ہوئے اِسلام نےمحمد امیر کو فائر مار کر اور زاہد نے طاہر ندیم کو پسٹل سے فائر مار کر قتل کردیا۔