لیڈر شپ کو خدمت کی سزا مل رہی ہے، لاہورنواز لیگ

May 24, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) لاہورنواز لیگ کے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پی آئی اے ے طیارہ حادثہ کے نتیجہ میں جا ں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیتی بیان میں کہا کہ عین عید کے موقع پر یہ حادثہ پوری قوم کے لیے دکھ اور رنج والم کا باعث بنا-اللہ رب ملک و قوم کی حفاظت فرمائیں اور ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رکھیں، نواز لیگ کی لیڈر شپ کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی سزا مل رہی ہے۔