زائرین سماجی فاصلہ اختیار کریں ،صوبائی وزیر اوقاف

May 24, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ بزرگان دین کے مزارات کھول د یئے گئے ،زائرین سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ اجتماعی بصیرت کے ساتھ کورونا کے چیلنج میں سرخرو ہوں گے ۔عو ام خود بھی کرونا سے بچیں اور ا پنے پیاروں کو بھی بچائیں۔