الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غرباء و مساکین میں راشن تقسیم

May 24, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ کے چھ سو مستحقین ، غرباء و مساکین میں پی ٹی سی ایل و برادر مسلم این جی او کے تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا ، اس سلسلے میں مسلم آباد ہائی سکول کے گراؤنڈ پر ایس او پیز کے تحت سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں یتیم بچوں کے سرپرستوں ، خواجہ سرا ، ضعیف ، معزور افراد ، بیوہ و مستحق خواتین دیہاڑی دار مزدور پیشہ افراد سمیت مسلم ، سکھ ، عیسائی ، ہندو برادری کے سفید پوش لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ثانیہ صافی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تھیں ، تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد ، پی ٹی سی ایل کے افسر شاہ جہان خان نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم سب ایک دوسرے کیساتھ ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے حالیہ کرونا وباء کی مشکل میں ملک گیر خدمات انجام دی ہیں جو لائق تحسین و قابل تقلید ہیں ۔ کوئٹہ میں چھ سو مستحق خواتین و مردوں میں منظم انداز میں بلاتفریق رنگ ونسل راشن تقسیم کرنا احسن قدم ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے کاموں میں مصروف ہے پی ٹی سی ایل نے انہی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے الخدمت کے پلیٹ فارم سے مستحقین میں راشن تقسیم کا فیصلہ کیا ۔ ۔الخدمت کی سرگرمیاں عبادت گاہوں ،پبلک مقامات پر کرونا ووباؤں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے سپرے ،ہسپتالوں ،صحافیوں کو سیفٹی کیٹس کی فراہمی ،تعلیم وصحت کی سہولتوں کی فراہمی کیساتھ صاف پانی کی فراہمی کے بھی مختلف پراجیکٹس چل رہے ہیں یہ سب کام مخیر حضرات ،تاجر برادری کی معاونت سے کیے جارہے ہیں اپنے صدقات کومحفوظ ہاتھوں کے ذریعے بحفاظت مستحقین تک پہنچانے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن سے تعاون کیا جائے ۔