پیر ا میڈیکل اسٹاف کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بی این پی

May 24, 2020

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سنڈیمن ہسپتال کے صدر حاجی محمد شفاء مینگل اور انکے دیگر ساتھیوں پر مقدمات کے اندراج کرنے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں اپنے بڑھتی ہوئی کرپشن کو چھپانے ،انہیں مزید فروغ دینے اور اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے پیرا میڈیکس کے کارکنوں کو دیوار سے لگانے اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے اورخوف و ہراس دھونس دھمکیوں پولیس کا سہارا لے کر غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں تاکہ محنت کشوں کی آواز کو دبایا جاسکے، انہوں نےکہا کہ اس جھوٹے مقدمے کے بعد پیرا میڈیکس کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے انتظامیہ، پولیس پیرا میڈیکس کو سخت احتجاج کرنے مجبور کرنے سے گریز کرے۔