نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سےزیادتی کرنیوالے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

May 24, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کرنیوالے3ملزمان کیخلاف مقدمہ درج‘ قادر پور راں پولیس کو فائزہ نے بتایا کہ ملزم راشد ، سہیل اور ریاض مجھے اور میرے دو بچوں کو کار میں بٹھاکر بستی غوث پورہ کے ایک مکان میں لے گئے جنھوں نے مجھے سکول میں ملازمت دلوانے اور دس مرلہ کا مکان دینے کا کہا، رات گئے ملزمان مجھ سے زیادتی کرتےاور دن کو کمرے بند کردیتے تھے، پڑوسی عورتوں کو پتا چلا تو انہوں نے پولیس بھیج کر مجھے رہائی دلوائی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔