عیدالفطرتعطیلات میں چوبیس گھنٹےبجلی فراہم کی جائےگی،سی ای او میپکو

May 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او میپکو انجینئر طاہر محمود نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنیکا اعلان کیاہے،انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی کی تعطیلات میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ساڑھے تین کروڑافراد پر مشتمل آبادی کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی،صارفین کو بجلی فراہم کرنے اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے میپکو سٹاف و افسران کو الرٹ کردیاہے۔