طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کیلئےدعائیہ تقریب

May 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام پی آئی اے کے طیارے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائیہ تقریب میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی حاجی نصیرالدین نسیم حاجی مقصود حسین ظہیر الدین بابر محمد سعد علی شہاب محمد عظیم قریشی محمد طلحہ بن علی عبداللہ قریشی محمد حمزہ مقصود نے شرکت کی ۔حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد اشرف قریشی نے کہا ملک انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے ہمیں اجتماعی طور پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔