شہری کو موٹربائیک کی بیٹری چارج کرنا مہنگا پڑ گیا

May 24, 2020


چین میں ایک شہری کو اپنی الیکٹرک موٹربائیک کی بیٹری چارج کرنا مہنگا پڑ گیا۔

چین ایک شہری نے اپنی موٹر بائیک کی بیٹری چارجنگ پر لگائی لیکن اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔

آگ اتنی شدید تھی کہ کمرے میں موجود ہر شے تباہ ہوگئی,خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔