امریکا: لاپرواہی کا برا انجام، ٹرک برج کی چھت سے ٹکراگیا

May 24, 2020

امریکا: لاپرواہی کا برا انجام، ٹرک برج کی چھت سے ٹکراگیا

امریکا میں ڈرائیور ڈمپنگ ٹرک کا بیڈ نیچے کرنا ہی بھول گیا، اور برج کی چھت سے ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست وسکنسن کے شہر ملواکی کے ایئرپورٹ کے نزدیک ایک ڈمپنگ ٹرک کے ڈرائیور ٹرک بیڈ ان لوڈ کرنے کے بعد اسے دوبارہ اس کی جگہ پر نیچے لانے کے بجائے ویسے ہی لے کر روانہ ہوگیا اور جاکر ایک برج کی چھت سے ٹکراگیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعہ کے وقت اس ٹرک کے نزدیک کوئی گاڑی نہ تھی ورنہ جانی ومالی نقصان کا خدشہ تھا۔