اس عید پر 10 ارب روپے سے کم کاروبار ہوا، عتیق میر

May 25, 2020

اس عید پر 10 ارب روپے سے کم کاروبار ہوا، عتیق میر

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر شہر میں 10 ارب روپے سے کم کاروبار ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال عیدالفطر کے موقع پر 35 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا۔

اپنے ایک بیان میں عتیق میر کا کہنا تھا کہ 11 مئی سے 23 مئی کے دوران 10 روز کاروبار ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کی 80 فیصدخریداری بچوں کے ملبوسات، جوتے، پرس، کھلونے کی مد میں ہوئی ہے۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹس میں آنے والے خریدار مصنوعی ثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری مراکز بھی رمضان المبارک کے ابتدائی 20 دنوں تک بند رہے تھے۔

رمضان المبارک کے آخری ایام میں حکومت کی جانب سے نرمی کے بعد شام 5 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے کچھ مارکیٹس دوبادہ بند کردی گئی تھیں۔