اماراتی حکومت خوشحال زندگی بسر کرنے میں شہریوں کی مدد کرے گی

May 25, 2020

اماراتی حکومت خوشحال زندگی بسرکرنےمیں شہریوں کی مدد کرے گی

متحدہ عرب امارات کی حکومت خوشحال زندگی بسر کرنے میں اب خود شہریوں کی مدد کرے گی۔

اماراتی حکومت خوشحال زندگی بسر کرنے میں مدد کے لیے مقامی افراد میں ڈیڑھ کھرب ڈالر مالیت کی اراضی تقسیم کرے گی۔

اماراتی وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مقامی افراد کو رہائش فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

حکام کے مطابق امارات کے مستحق شہریوں میں پلاٹس کی تقسیم عید کے بعد شروع کی جائے گی۔

یہ اراضی دبئی کے علاقے ناد حیسہ اور العویر میں مختص کی جائیں گی۔