سلمان خان کا اپنے مداحوں کیلئے سرپرائز

May 25, 2020

سلمان خان نے اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر سرپرائز کردیا۔

بالی ووڈ اداکار اپنے کام اور آف دی سیٹ اپنے مداحوں کے لیے کچھ نا کچھ نیا کرتے رہتے ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے تمام مداحوں کو سرپرائز کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ’بجرنگی بھائی جان‘ نے بتایا کہ ’میں نے آپ سب کے لیے کچھ بنایا ہے۔‘


انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی وہ اس چیز کو دیکھ کر بتائیں کہ انہیں سلمان خان کی یہ کاوش کیسی لگی ہے؟

ساتھ میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔

سلمان کی جانب مداحوں کو دیا جانے والا سرپرائز ان کا گانا ہے جو انہوں نے ریلیز کیا ہے۔