ماہرہ خان کی اہل وطن کو عیدکی مبارکباد

May 26, 2020

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی مشہور اسٹار ماہرہ خان نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی ہے۔


فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی بلیک سوٹ میں تصویر بھی شیئر کی ہے، جس کے ساتھ پیغام میں اداکارہ نے تمام اہل وطن کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

صارفین نے بھی اُن کی اس تصویر کو خوب سراہا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔