پیٹرولیم ڈویژن کی ملک میں پیٹرول کی قلت کی تردید

May 26, 2020

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پیٹرول کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے کافی اسٹاکس موجود ہیں، عوام اضافی خریداری سے گریز کریں۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک کی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرول کا کافی اسٹاک موجود ہے، ملک میں 11 روز کے لیے پیٹرول کا 2 لاکھ 55 ہزار ٹن کا اسٹاک موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ کیماڑی میں 58 ہزار ٹن پیٹرول کا جہاز بھی لنگر انداز ہو چکا ہے اور مزید درآمد بھی ترتیب دی گئی ہے، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل سپلائی بہتر بنانے کے لیے لاجسٹک موومنٹ تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔