دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل، کراچی کو پانی کی فراہمی بند

May 26, 2020

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان واٹر بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی رات 12 بج کر 38 منٹ پر معطل ہوئی ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ نے بڑی مشکل سے عید پر شہر کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی تھی۔