سعودی عرب: سرکاری و نجی اداروں میں اتوار سے کام کی اجازت

May 26, 2020

سعودی عرب: سرکاری و نجی اداروں میں اتوار سے کام کی اجازت

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اتوار 31 مئی سے سرکاری و نجی اداروں میں کام کام شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اتوار 31 مئی سے ہی مکہ ریجن کے علاوہ پورے ملک میں کرفیوں میں نرمی کی جائے گی۔


سعودی وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 21 جون سے کرفیو کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، جبکہ 21 جون سے ہی مسجد الحرام میں نمازوں کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو لانے والی پروازوں سمیت بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: سعودی عرب میں کورونا کے مزید 12 مریض جاں بحق

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 399 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 795 تک جا پہنچی ہے۔

سعودی عرب میں کورنا وائرس کے 28 ہزار 728 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 384 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 45 ہزار 668 کورونا وائرس کے مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔