امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان

May 26, 2020

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 19 مارچ سے بند عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کیلیفورنیا کی عبادت گاہوں میں25فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہوگی، عبادت گاہوں میں 6 فٹ کے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلفورنیا میں پیر سے کاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں اورغیر ضروری کاروبار 19 مارچ سے بند تھا۔