برطانوی جونیئر وزیز ڈگلس راس احتجاجاً مستعفی

May 26, 2020

برطانیہ میں وزیراعظم بورس جانسن کے مشیر ڈومینک کمنگز کے تنازع کے بعد جونیئر منسٹر ڈگلس راس بطور احتجاج مستعفی ہوگئے۔

مستعفیٰ ہونے والے وزیر کا کہنا تھا کہ ڈومینک کمنگز کی سوچ عوام کی اکثریت سے متصادم ہے۔

لاک ڈاؤن میں حکومتی ایڈوائزر کے 260 میل دور ڈرھم کی طرف سفر کرنے پر حکومتی مشیر شدید تنقید کی زد میں تھے۔

ڈگلس راس کے استعفے پر وزیراعظم بورس جانسن نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔