بلوچستان میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے پر غور

May 27, 2020

حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے پر غور شروع کردیا ہے جس کے لیے محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس 28 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کردیا تھا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات تھیں ۔عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے او پی ڈیز کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری صحت بلوچستان کی سربراہی میں جمعرات 28 مئی کو کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس سمیت دیگر اعلیٰ حکام کا مشترکہ اجلاس سول اسپتال کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کے حوالے سے ڈاکٹروں اور ماہرین صحت سے مشاورت کی جائے گی۔