3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

May 27, 2020

3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ سال نیپال میں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کے بعد پاکستان کو 2 گولڈ سمیت پانچ میڈلز سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹس کو نوٹسز کا جواب دینے کیلئے 27 مئی تک مہلت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایتھلیٹس محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔ سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔ اسپورٹس بورڈ نے تینوںایتھلیٹس کو میڈل حاصل کرنے پر دی جانے والی انعامی رقم ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر واپس مانگ لی ہے۔