مختلف ممالک میں کورونا کے بعد کرکٹ کی بحالی شروع

May 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحالی کی جانب جارہی ہیں۔ بر طانوی حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو چھوٹے گروپوں میں ٹریننگ شروع کراسکتے ہیں اس سے قبل انگلش کرکٹرز انفرادی حیثیت میں ٹریننگ کررہے تھے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے برج ٹائون باربا ڈوس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے جیسن ہولڈر کی کپتانی میں پریکٹس شروع کردی ہے ۔