سابق بھارتی ہاکی کپتان چل بسے

May 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان بلبیر سنگھ 95 برس کی عمر میں چل بسے۔ انہوں نے بھارت کو 3 اولمپک گولڈ میڈل جتوائے۔ انہوں نے 1952 کے اولمپک فائنل میں ہالینڈ کے خلاف انفرادی 5 گول کیے تھے۔