مکیش امبانی فیس بک کے تعاون سے انٹرنیشنل سرمایہ کاری لائینگے

May 27, 2020

نئی دہلی(جنگ نیوز) معروف بھارتی صنعتکار مکیش امبانی فیس بک کے تعاون سے بھارت میں انٹرنیشنل سرمایہ کاری لائینگے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ریلائنس انڈسٹریزلمیٹڈ اپنے ڈیجیٹل اور وائرلیس بزنس کی غیرملکی فہرست کیلئے بینکوں کے ساتھ پیشگی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

مکیش امبانی کا حمایت یافتہ اشتراک بھارت سےباہر ابتدائی عوامی پیشکش کیلئے جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کی تیاری کر رہا ہے،اس پیشکش کاآغاز آئندہ 12 سے24 مہینوں میں ہوسکتاہےتاہم کمپنی نے ابھی تک پیشکش کا مقام طے نہیں کیا۔

مکیش امبانی کے حال ہی میں فیس بک انک،سلور لیک پارٹنرز اور جنرل اٹلانٹک کیساتھ معاہدے کے بعد جیو پلیٹ فارمز میںحال ہی میں شامل ہونےوالی کمپنی کے کے آر اینڈ کمپنی ہے۔