سانحہ پکا قلعہ،سیکڑوں افراد نسل پرستی کی بھینٹ چڑ ھ گئے،خالد مقبول

May 27, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تا ریخ دل خراش و اقعات سے بھری پڑی ہے اس جما عت کے کا رکنان نے غریب ومتو سط طبقہ کے حقوق کے حصول کیلئے بڑی قر با نیا ں دی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ سانحہ پکا قلعہ حید ر آبا د ہے جس میں سیکڑوں افراد نسل پرستی کی بھینٹ چڑ ھ گئے اور آج بھی ان کے لو احقین انصاف کے منتظر ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان نے انتہا ئی مشکل حا لا ت میں اپنے آپ کو صبرواستقامت کے ساتھ سینہ سپر رکھا ہے لیکن پا کستان کی سول سوسائٹی بہت سے واقعات کی تحقیقات کا مطا لبہ کر تی رہی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سانحہ پکا قلعہ سمیت درجنو ں واقعات ایسے ہیں جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کا رکنان اور حق پر ست عوام نے اپنی جا نو ں کی قر با نیاں دیں لیکن آج تک ان واقعات کی تحقیقات نہ ہو سکی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے مطا لبہ کیا ایک بااختیا ر کمیشن تر تیب دیا جا ئے جو سندھ میں ہو نے والی نسلی زیا دتیو ں کا نو ٹس لیں اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کر ے اور انہیں قرار واقعہ سزا دلو ائی جا ئے۔