جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کریک ڈاؤن، اشتہا ری سمیت 27گرفتار

May 27, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، قمار بازی، منشیات فروشی اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف جاری کریک ڈائون میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم سمیت 27ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین کی ہدایات پر تین دنوں کے دوران 20ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری ذیشان شانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ذیشان ڈکیتی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں چالان یافتہ ہے، ملزم سے دو موبائل فون بھی برآمد کئے گئے۔ ترنول پولیس نے ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی، اے ایس آئی محمد اسحاق معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کر کے 11قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ دائو پر لگی ہوئی نقدی، موبائل فون، ایک کرولا کار اور آلات قمار بازی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزم گل خان کو گرفتار کر کے آہنی مکہ برآمد کرلیا۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سب انسپکٹر عمران حیدر معہ ٹیم نے ون ویلنگ پر محمد بلال، اسامہ اور بلال خان کو گرفتار کرلیا۔ سہالہ پولیس نے عبدالحق کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ سہالہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزم تیمور کلاشنکوف، دو میگزین اور معہ 100روند چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ رمنا پولیس نے دو ملزمان ساجد خان اور محمد عقیل کو گرفتار کر کے 336گرام چرس برآمد کرلی۔ انڈسٹریل ایریا پولیس نے محمد شکیل کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن‘ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم باقر لیاقت کو گرفتار کرکے آہنی مکہ برآمد کرلیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے فرحان سے 20لٹر شراب‘ پیرودھائی پولیس نے کرامت سے پستول نائن ایم ایم معہ 2روند‘ تھانہ رتہ امرال نے ابوالحسن سے 22روند تیس بورد برآمد کر لئے۔ پیرودھائی پولیس نے محمد وحید کو گرفتار کر کے 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان جلال خان اور عطاء الحق کو گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔ ایس ایچ او کہوٹہ نے ٹیم کے ہمراہ فائرنگ کرنے والے طلعت محمود کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔