ملزم گرفتار،1200ماسک برآمد

May 27, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نےناجائز منافع خوری کی خاطر ماسک بلیک کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے1200 ماسک برآمد کرلیے۔ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ او ائر پورٹ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کی خاطر ماسک بلیک کرنے والے ملزم زاہد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے1200ماسک برآمد کر لیے،ملزم نے ماسک مختلف لوگوں کو زیادہ منافع پر فروخت کرنا تھے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہاکہ موجود ہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی اور ماسک کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔