کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے عوام حکومت سے تعاون کریں،محمد خان لہڑی

May 27, 2020

کو ئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے مسلمہ امہ کو عیدالفطر کا مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے۔ کہ اسلام امن واشتی بھائی چارے اور برابری و مساوات کا ایک ایسا مذہب ہے۔ جس نے عالم انسانیت کو فلسفہ حیات کے بنیادی اصولوں سے آشنا کیا ہے۔ ان بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اس اپنے ملک اور صوبے کی خوشحالی اور استحکام میں موثر انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرکے اسے امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسان ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے دکھ، درد ، تکلیف اور خوشی و غم میں حصہ لینا چاہیے۔ جس سے نہ صرف ایک دوسرے کے دل جیت کر پرامن ماحول قائم ہو سکتا ہے۔بلکہ یہ مثبت سوچ ہمیں بحثیت قوم ترقی اور اتحاد و اتفاق کی طرف لے جائے گا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت نے کہا کہ یہ ایک عالمی وباء ہے۔ اور حکومت اسے قابو کرنے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ عوام کو اس حوالے حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ جس کیلیے ضرورت اس امر کی ہے۔ کہ اپنے اپکو, اپنے خاندان اور گاؤں اور شہروں کو بچانے کیلیے بتائے گئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔ صفائی کا خاص اہتمام کرکے سماجی دوری کو کسی صورت نظر انذاز نہیں کرنا چاہیے۔ تاکہ ہمیں کسی چیلنج کا سامنا نہ ہو۔