عیدکے پہلے روز مبینہ طور پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا مظاہرہ

May 27, 2020

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) صوبے کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونیوالے افراد کے اہلخانہ نےعیدالفطرکے پہلے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی تصویریں اٹھارکھی تھیں اوران کی بازیابی کیلئے نعرہ بازی کررہے تھے ۔مظاہرین نےکہا کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے گزشتہ کئی سال سے عید کے موقع پر پرکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والوں کو منظر عام پر لاکرعدالتوں میں پیش کرے ۔